پنڈ دادنخان (نمائندہ خصوصی) عوامی سادگی اور ارباب اختیار کی بے حسی تحصیل پنڈدادنخان کی محرومیوں کا بڑا سبب ہے للہ جہلم ڈیول کیرج وے نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ضلع جہلم کے عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک قابل مزمت ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈویژنل جنرل سیکرٹری آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن مرزا غلام حسن نمبر دار نے تحصیل پنڈدادنخان کے معروف سینئر صحافی صفر علی خان سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا انہوں نے کہا ڈیول کیرج وے کی عدم تکمیل کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور اکثر وبیشتر ہو بھی چکے کاروبار زندگی تباہی کے دہانے پہنچ گئے مرزا غلام حسن کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل کی زبوں حالی کے سبب لوگوں نے غمیوں خوشیوں میں شریک ہونا چھوڑ دیا ٹرانسپورٹر حضرات گاڑیوں کے نقصانات کی وجہ سے پریشان حال ہیں مرکزی ڈویژنل جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ عسکری مجاہدین شہداء کی سرزمین سے متعلقہ ذمہ داران کی بے رخی نہ صرف قابل افسوس ہے بلکہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے صاحب اختیار لوگوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے مرزا حسن نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن کی طرف سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے





