گجرات(نمائندہ خصوصی)چیف آفیسر بلدیہ گجرات خالق داد گاڑا نے آج کے حوالے سے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں ہے۔یوم سیاہ کشمیر 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے1947 کو اسی دن بھارتی فورسز پہلی دفعہ کشمیر میں داخل ہوئیں. اُس دن سے آج تک کشمیریوں پر بھارتی حکومت کے ظلم و جبر کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن ہم کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کی مذمت اور کشمیریوں کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس وقت تک کھڑے رہیں گے جب تک کشمیریوں کے حقوق کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔
کشمیر کی تاریخ میں 27 اکتوبر ایک سیاہ ترین دن ہے:چیف آفیسر
