ڈنگہ( پ ر) سربراہ درسگاہ چیچیاں شریف ڈاکٹر شفاقت علی البغدادی الازہری نے اپنے بیان میں کہا کہ محافل قرأءت اور مختلف قسم کے دینی اجتماعات کا انعقاد کرنا اشاعتِ قرآن اور ترویجِ دین کا ذریعہ ہے ، شرعی حدود میں رہتے ہوئے ایسے اجتماعات اور محافل کو منعقد کرنا نہ صرف جائز ہے، بلکہ باعثِ اجر وثواب کام بھی ہے. کیونکہ ایسی محافل کے انعقاد پر لوگوں کے ذہنوں میں قرآن مجید کی عظمت پیدا ہوتی ہے اور کثیر دینی و روحانی اور اخلاقی فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔خاُص طور پر اہل اسلام کے دلوں میں تجوید کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھنے کی ترغیب اور ذوق پیدا ہوتا ہے اسی طرح ان کے فوائد میں ہے کہ قرآن کی عملی تبلیغ کا وسیع پیمانے پراہتمام ہوتا یے
محافل قرأءت اشاعت قرآن اور ترویج دين کا ذريعہ ہیں: ڈاکٹر شفاقت علی الازہری
