منڈی بہاوالدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت28اکتوبر 2024سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف اور ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار نے انسداد پو لیو مہم کے حوالے سے بتایا کہ28اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کے 3لاکھ24ہزار 622بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کیلئے محکمہ صحت کے 2922 ورکرز پر مشتمل 70 فکسڈ ٹیمیں،45 ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں، 1225 گھر گھر جانے والی ٹیمیں، 70 یوسی ایم اوز جبکہ 242 ایریا انچارجز مقرر کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا اصل ہدف ہے جو عملی اقدامات سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ گزشتہ پولیو مہم کو مد نظر رکھتے ہوئے خامیوں کو دور کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام والدین سے اپیل ہے کہ وہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پھول جیسے پا نچ سال تک کی عمر کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا نے کیلئے پولیو کے حفا ظتی قطرے ضرور پلائیں
منڈی بہاوالدین؛ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت28اکتوبر 2024سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
