جہلم (چوہدری عابد محمود) سرمد اسپتال کے چیف ایگزیکٹو فزیشن ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مرغن غذاؤں کے استعمال میں اضافہ انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے مصالحہ جات سے لبریز گوشت کھانے سے معدہ و جگر کا مرض بڑھتا ہے جس پر توجہ نہ دیئے جانے سے یہ مرض انسانی زندگی کیلئے خطرات کا باعث بنتا ہے مرغن غذا معمول بنا لینا کسی صورت بہتر نہیں اس کے عادی افراد ہمیشہ کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا رہتے ہیں جنہیں موثر علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ مناسب و صحت بخش غذا کے استعمال پر توجہ دینے کی اشدضرورت ہے، جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفدسیخصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرحفیظ الرحمن ملک نے کہا کہ ہر سال موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی غذائیں بھی تبدیل ہو جاتی ہیں اور سردیوں میں لوگ چٹخارے دار مرغن غذاؤں کی طرف زیادہ رجوع کرتے ہیں جس سے سردیوں میں معدہ و جگر کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے لوگ فیملوں کی صورت میں ہوٹلوں وڈھابوں کا رخ کر کے تلی ہوئی اشیاء کھانے کو ترجیح دیتے ہیں جو بیماریاں خریدنے کے مترادف ہے اس حوالے سے بھر پور آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ شہری اپنی صحت کا تحفظ یقینی بنا سکیں، انہوں نے کہا کہ کسی بھی بیماری کے لاحق ہونے کی صورت میں مستند معالج سے استفادہ کرنا چاہئے اتائی ڈاکٹروں سے علاج کروانا خود کو مزید خطرے میں مبتلاکرنے کے مترادف ہے کہی طرح کے مرض کا شکار ہونے پر فوری کوآلیفائیڈ ڈاکٹرز سے رجوع کیا جائے اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کا استعمال ہرحال میں یقینی بنایا جائے۔





