پنڈ دادنخان (صفر علی خان) پانچ روزہ پولیو مہم، سیمینار اور واک کا اہتمام سکول کالجز مدارس کے ہیڈز سول سوسائٹی لوکل کمیونٹی سمیت خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت پولیو سے بچاؤ کے لئے اگاہی مہم اور پولیو جیسے موذی مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے علاج اور پرہیز کے بارے بریفنگ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر مدثر حسین اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر اصف حسین کے زیر اہتمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں پولیو مہم کا اغاز کر دیا گیا بولیو مہم کے اغاز سے قبل منعقدہ سیمینار میں سکول کالجز مدارس کے پرنسپلز سول سوسائٹی لوکل کمیونٹی کے افراد اور محکمہ صحت کے ملازمین کی کثیر تعداد نیشرکت کی پولیو ورکرز کی بڑی تعداد بھی سیمینار،واک اور آگاہی مہم میں شریک تھی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدثر حسین نیپاکستان کے اندر پولیو کی موجودہ صورت حال سے متعلق بتایا گیا کہ تحصیل میں 60 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے تقریبا 300 کے قریب موبائل اور فکس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو نہ صرف گھر گھر بلکہ ریلوے اسٹیشن لاری اڈوں سمیت عوامی مقامات پر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے





