ستمبر 14, 2026

دینہ: عوامی مسائل میرٹ پر حل کرنا اولین ترجیح ہے:عرفان خالد عثمانی تحصیلدار

دینہ (رضوان سیٹھی سے) عوامی مسائل میرٹ پر حل کرنا اولین ترجیع ہے،اپنے سٹاف کے ساتھ فرینڈلی ماحول ہے،زمینوں کا ریکارڈ آن لائن ہونے پر بہتری ہوئی ہے تحصیل دینہ کے کل 6 موضعات میں سے انشاء اللہ دو موضعات وٹالیاں اور کلیال کا ریکارڈ کچھ دنوں تک آن لائن ہو جائے گا جبکہ باقی ریکارڈ بھی جلد آن لائن ہو جائے گا ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں ہوتی عوام براہ راست اپنے کام کروانے آئیں ان خیالات کا اظہار عرفان خالد عثمانی تحصیلدار دینہ نے دینہ پریس کلب کے وفد سید توقیر آصف شاہ،حاجی اظہر چوہدری،عرفان محبوب،رضوان سیٹھی اور عادل چوہدری سے دینہ کی عوام کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ روٹی کی قیمت سمیت زخیرہ اندوزوں اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں،دوکانداروں کو موقع پر جرمانے کئے جاتے ہیں نمبردار قابل احترام طبقہ ہے ڈومیسائل رہائش وغیرہ کے عوامی مسائل مقامی نمبردار تصدیق کرسکتے ہیں جبکہ وراثتی معاملات میں مقامی نمبردار کی رائے بھی لازمی لی جاتی ہے عدالتی معاملات سمیت دفتری اوقات مارکیٹ مہنگائی مافیہ سمیت کام کا بوجھ زیادہ ہوتا ہے مگر ٹیم ورک کی وجہ سے ہم اچھے طریقے سے مینج کر رہے ہیں اگر کسی کو تحصیلدار آفس کے متعلق کوئی مسلۂ ہو تو مجھ سے ملیں انشا ء اللہ میرٹ پر کام ہوگا۔