سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا )تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب مرزا فاران بیگ کے ویژن اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان نے فیڈرل گورنمنٹ کالج جھلم کینٹ میں کالج کے بچوں کے لیے ٹریفک قوانین کے بارے میں اگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ان کے ہمراہ انچارج ایجوکیشن ونگ کے انسپیکٹر ماجد کیانی، اور چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان بھی ہمراہ تھے۔معزز مہمانوں کی آمد پر پرنسپل ادارہ ہزا ملک تیمور۔ پروفیسر رانا عمران۔ پروفیسر محمد محسن، اور اسٹاف نے ان کا بھرپور استقبال کیا ۔ڈسٹرکٹ ٹریفک افیسر رضا حسنین اعوان نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ بچوں کو ہیلمٹ کی افادیت اور پتنگ بازی ، ہوائی فائرنگ سے ہونے والے نقصانات سے اگاہ کیا۔بچوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور لرنر بنانے کا مکمل طریقہ بھی سمجھایا اور ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس انتہائی مناسب فیس میں ڈرائیونگ سکول کے اندر بچیوں کو 15 دن کی ٹریننگ دینے کے بعد لائسنس بنوانے میں بھی ان کی مکمل مدد اور رہنمائی کرتی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے روڈ پر اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کا لیکچر دیا۔ٹریفک قوانین سے متعلق بچیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ آخر میں پرنسپل ملک تیمور احمد نے ڈی ایس پی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا
