ڈنگہ(نامہ نگار)لونگو کی معروف سماجی شخصیت چوہدری رب نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوھدری ساجد گجر مرزا طاہراور چوھدری ندیم اقبال بوبی گجر کوتحصیل لیول ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال ڈنگہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں میں ماہانہ بنیادوں پرمفت ادویات مہیا کرنے کا ایک سال مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس پراجیکٹ کے تحت کھاریاں اور ڈنگہ کے ہسپتالوں میں ماہانہ کم ازکم ایک ہزار سے زائد مریض مفت علاج کے ساتھ مہنگی ادویات مفت حاصل کرتے ہیں۔دُعا گوہوں کہ اللہ کریم دونوں بھائیوں کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
چوہدری ساجد گجر اور ندیم اقبال بوبی گجر کے زیر انتظام ڈنگہ اور کھاریاں کے سرکاری ہسپتالوں میں مستحق افراد میں مفت ادویات کی تقسیم کا ایک سا ل مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں:چوہدری رب نواز لونگو
