جہلم (چوہدری سالک پسوال) ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ڈسٹرکٹ جہلم سے ٹرانسفر کے موقع پر جہلم پولیس کی جانب سے جہلم جمخانہ کلب میں الوداعی تقریب اور شاندار عشائیے کا اہتمام،الوداعی تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم خالد محمود بھٹی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ،سپرنٹنڈنٹ جیل جہلم حسن مجتبٰی اور جملہ ڈی ایس پیز کی شرکت، تقریب میں اے ڈی سی جی مس صباء سحر، اے ڈی سی آر حسان طارق سمیت مختلف ادارہ جات کے سربراہان بھی الوداعی تقریب میں شریک ہوئے

جہلم پولیس کے افسران نے ڈپٹی کمشنر جہلم کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے سیدہ رملہ علی کی تعیناتی کو ضلع جہلم کا سنہرا دور قرار دیا۔سیدہ رملہ علی نے اس موقع پر کہا کہ جہلم کے عوام نے جو پیار دیا وہ تاحیات یاد رہے گا، جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ صاحب کی قیادت میں جو کامیابیاں سمیٹی ہیں وہ لائق تتحسین ہیں، میں امید کرتی ہوں کہ جہلم کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا مشن جاری رہے گا