جہلم(چوہدری سالک پسوال)ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا میرا آوانہ روڈ کا دورہ، سڑک کی تعمیر میں معیار کا جائزہ، سڑک کی تعمیر سے درجنوں دیہات کو فائدہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے میرا سے آوانہ روڈ کی تکمیل کے بعد معیار کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد اور متعلقہ افسران کے ساتھ روڈ کا دورہ کیا اور تعمیر شدہ سڑک کے معیار کا جائزہ لیا اور علاقہ میں مواصلات کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کی ہدایت کی۔ میرا آوانہ روڈ 3.7 کلومیٹر لمبائی اور تقریباً چار کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے جس سے ارد گرد درجنوں دیہات کو آمد و رفت میں آسانی فراہم کی گئی ہے۔





