جہلم (مرزا قدیر بیگ)جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی زاھد حسین بٹ نے کہا ہے کہ شنگھائی سمٹ کے روز پورا پاکستان میزبان ہوگا۔ بیرون ملک سے آنیوالی حکمران شخصیات کو صمیم قلب سے خوش آمدید کہا جائے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا نفرنس سے پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان اہم ایونٹ ایس سی او کی میزبانی کرنے جا رہا ہے جو کہ معاشی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ کا نفرنس علاقائی تعاون کے حوالے سے اہم فورم ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا نفرنس پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی، اس سے معاشی اور علاقائی روابط کو فروغ ملے گا۔ ایس سی او سمٹ کی سائیڈ لائن پر سربراہان مملکت کی دو طرفہ ملاقاتیں بھی خوش آئند ہیں





