دینہ(سہیل انجم قریشی سے)تحصیل دینہ کی یونین کونسل مدوکالس کے گاؤں پیر بھچر شریف کے نمبردار پیر طارق محمود شاہ کے بڑے صاحبزادے نعمان شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے نعمان شاہ کی شادی بخیر و خوبی انجام پائی اور ولیمہ کی تقریب منگلا روڈ دینہ کے نجی میرج ہال میں منعقد کی گئی، دعوت ولیمہ کی تقریب میں خاندان کے افراد سمیت مذہبی سیاسی و سماجی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی مہمانوں کی تواضع بڑے اہتمام اور پر وقار تقریب سے کی گئی تمام شرکاء نے نو بیاتے دولہا نعمان شاہ کو ازدواجی زندگی پر مبارک باد دی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، نعمان شاہ اور ان کے والد نمبردار پیر طارق محمود شاہ نے تمام آنیوالے مہمانوں کا دلی شکریہ اداکیا۔
دینہ: پیر بھچر شریف کے نمبردار پیر طارق محمود شاہ کے بڑے صاحبزادے نعمان شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک
