کھاریاں(پریس ریلیز)تحصیل بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے تعلیمی بائیکاٹ کر دیا۔اج تحصیل کے تمام سرکاری سکول پرائمری مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری مکمل طور پر بند ہیں۔اساتذہ نے مطالبات کی منظوری تک تعلیمی بائیکاٹ کر رکھا ہے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ سروس رول میں ترمیم اور سکولوں کی نچکاری کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کیے جاتے۔یاد رہے کہ اسی سلسلہ میں کچھ عرصہ پہلے بھی اسازہ نے پنجاب بھر میں تعلیمی عمل کا بائیکاٹ کیا لیکن اس کے باوجود حکومت پنجاب نے 14 سرکاری سکول اؤٹ اف سورس کر دیے۔جس پر اساتذہ کی تنظیموں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور حکومتی عمل کے خلاف انہوں نے یہ احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا۔اساتذہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ پانچ اکتوبر تک اکتوبر تک تعلیمی عمل بند رکھیں گے بعد ازاں دیگر ایکٹیوٹی جن میں ڈینگی،امتحانات کی ڈیوٹیاں وغیرہ کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا۔اور پرامن اجتجاج کے لیے اساتذہ تنظمیں مل کر سڑکوں پر بھی آئیں گئے۔
کھاریاں؛ تحصیل بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کا تعلیمی بائیکاٹ ، مطالبات کی منظوری تک بائیکاٹ جاری رہے گا؛ اساتذہ
