ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر منڈی بہاءالدین مرزا عابد کی سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مرزا عمران الحق سے ملاقات ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی دفتر آمد ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منڈی بہاوالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے)ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر منڈی بہاءالدین مرزا عابد نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مرزا عمران الحق سے ان کے دفتر میں مbلاقات کی۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی دفتر آمد پر سرکل آفیسر مرزا عمران الحق نے انہیں خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں ضلع منڈی بہاوالدین میں سرگرمیوں اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر اظہار خیال کیا گیا۔اسں موقع پر ضلع منڈی بہاوالدین کی قانونی، جغرافیائی، معاشی اور سیاسی اہمیت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

پبلک پراسیکیوٹر مرزا عابد کا کہنا تھا کہ میں نے منڈی بہاوالدین میں جو مہمان نوازی اور جوش و خروش پایا ہے وہ کہیں بھی دیکھنے میں نہیں آیا اور یہ منڈی بہاءالدین کے لوگوں کا اعلیٰ ظرف ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں تعاون اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی رابطے جاری رکھیں گے اور ایک دوسرے کی ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ ملاقات کے اختتام پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مرزا عمران الحق نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر مرزا عابد کو نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا۔

Exit mobile version