ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلادیش نے اسکاٹ لینڈ کو 16رنز سے ہرا دیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش نے اسکاٹ لینڈ کو 16رنز سے ہرا دیا۔ 119 رنز کے جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 7 وکٹوں پر 103رنز بناسکی۔ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 119رنز اسکور کیے۔سُبحانہ موستری نے 36 اور شاتھی رانی نے 29رنز بنائے۔ سسکیا ہورلی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 7 وکٹوں پر 103رنز بناسکی۔ سارہ برائس 49 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔ یوں بنگلادیش نے میچ 16رنز سے جیت لیا۔

Exit mobile version