سعودی عرب (ادریس احمد گنجہ سے )سابق وزیر عنایت اللہ اور سابق ممبر قومی اسمبلی طارق اللہ کی سعودی عرب آمد کے موقع پر قومی تاران کی جانب پُر وقار تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں تیس سے زائد قبائل کے عہدیدارن اور زمہ داران نے بھرپورشرکت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم پاکستان کی سلامتی کے لیے کھڑے ہیں پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم سب اس کے محافظ ہیں ملکی استحکام اور بہتری کے لیے پوری قوم کو متحد ہوکرچلنا ہوگا۔تقریب سے لال زمین ، حیات اللہ ، ملک سرتاج ، عزیز اللہ لطیف مشوانی ، تاج الدین، جلات خان ودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی وخوشخالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
الریاض ؛ قومی تاران کی جانب سے سابق وزیر عنایت اللہ اور سابق MNA طارق اللہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
