الریاض(ادریس احمد گنجہ سے )سعودی عرب میں مجلس پاکستان کی جانب سے پاکستان سے تشریف لانے والے معروف محقق، استاد اور کالم نگار پروفیسر یوسف عرفان کے ساتھ ایک فکری نشست بعنوان ’’نظریہ پاکستان، آج کا پاکستان اور نجات کی راہ‘‘ منعقد کی۔ جس میں سیاسی سماجی جماعتوں کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی تقریب سے پروفیسر یوسف عرفان نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ہمیں کسی سیاسی جماعت، کسی عصبیت، کسی زبان، رنگ اور نسل کی محبت کی بجائے پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کون لوگ ایسے ہیں جو پاکستان کی سالمیت کی بات کرتے ہیں، جو پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ہیں، ان لوگوں کو منتخب کرنا ہوگا۔ اور ہمیں معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کے روئیے، بڑھتی ہوئی انارکی اور منفی رویوں کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھانے چاہیے تقریب سے مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالرؤف نے آنے والے مہمان کو خوش آمدید کہا، پاکستان کی ترقی و خوشحالی اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے تقریب کی نظامت کے فرائض رانا عمر فاروق نے ادا کئے جبکہ تقریب سے راشد منہاس، قاضی اسحاق میمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا
الریاض: ’’نظریہ پاکستان، آج کا پاکستان اور نجات کی راہ‘‘ کے عنوان سے فکری نشست کا انعقاد
