جہلم (ملک عامر یوسف)ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی،موٹر سائیکل چور اعظم گینگ گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان اعظم، کاشان اور رضوان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے چوری شدہ 05 عدد موٹر سائیکلز برآمد کر لیے گئے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، جبکہ دوسری جانب ایس ایچ تھانہ او صدر اور ٹیم کی کاروائی،شراب سپلائر ملزم گرفتار،شراب برآمد صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عامر کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج،شراب سپلائرز ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاون جاری ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
جہلم: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان کی کاروائی،موٹر سائیکل چور”اعظم گینگ“گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد
