جہلم (چوہدری دانیال عابد)جہلم پریس کلب کامزمتی اجلاس زیر صدارت صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس کی صدارت میں منقد ہوا اجلاس میں صحافیوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس لاھور ہائی کورٹ وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق جہلم پر یس کلب کا مزمتی اجلاس صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس کی صدارت میں منقد ہوا اجلاس کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس موقع پر مہر محمد الیاس نے راولپنڈی لیاقت باغ میں پنجاب پولیس کی جانب سے صحافیوں سے موبائل فونزچھیننے ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرنے۔ میڈیا ورکرز کی پنجاب پولیس کی طرف سے گرفتاریاں صحافیوں پر لاٹھیاں برسا نے تشدد اور ہاتھا پائی پر چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس لاھور ہائی کورٹ وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ھے نوٹس لیکر صحافیوں پر تشدد کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں سے جواب طلبی کی جائے تاکہ صحافی بہتر انداز میں کام کرسکیں اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
مہر محمد الیاس کی زیرصدارت جہلم پریس کلب کا اجلاس،صحافیوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مزمت
