ڈنگہ( نمائندہ سٹی 53 نیوز ڈاٹ کام) نونانوالی میں موٹرسائیکل اور کار کے درمیان حادثہ ، جامع مسجد منہاج القرآن حافظ سنٹر کے امام قاری نعیم صابر سلطانی زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق قاری نعیم صابر سلطانی اپنے بچوں کو مدرسہ سے لے کر پندی سلطانپور سے واپس ڈنگہ آ رہے تھے کہ نونانوالی برنالی موڑ پر کار کے ساتھ حادثہ پیش آ گیا ۔1122 نے فوری جائے پر پہنچ کر انہیں اور بچوں کو سول۔ہسپتال کھاریاں منتقل کردیا ۔ قاری نعیم صابر سلطانی کی ایک ٹانگ پر فریکچر آیا ہے۔جبکہ بچوں کو معمولی خراشیں آئیں اور وہ محفوظ رہے ۔ابتدائی طبی امداد کے قاری نعیم صابر سلطانی کو عظیم ہڈی جوڑ منتقل کیاگیا ۔ جہاں ان کا آپریشن کردیا گیا ۔ حادثہ کا سنتے ہی تحریک منہاج القرآن کے صدر وحید اقبال قادری ، علامہ محمد نجیب اکرم قادری ، حاجی محمد یونس ٹوپہ سمیت عہدیداران و کارکنان بھی ہسپتال پہنچ گئے۔
