اکتوبر 30, 2026

فین انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے:ڈپٹی کمشنر

گجرات(نمائندہ خصوصی) پاکستان الیکٹرک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری میں ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر ورک نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمیر رفیق ایک نوجوان اور منجھے ہوئے صنعتکار کی طرح پایا ہے جب بھی ان سے ملاقات ہوئی ہے اور انکی قابلیت نے مجھے متاثر کیا ہے انشاء اللہ امید ہے کہ نئے چیئرمین نبیل الیاس بھی اسی طرح فین انڈسٹری کی ترقی کے لیے بھرپور کام کریں گے انہوں نے کہا کہ شہر میں انڈسٹری کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں فین مینو فیکچرز تعریف کے قابل ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں گجرات کا نام روشن کر رہے ہیں ڈیڑھ لاکھ کے قریب لوگوں کا روزگار اس انڈسٹری سے وابستہ ہے انشاء اللہ فین انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ تن کوشاں ہیں،سابق چیئرمینز شیخ انجم رفیق،حاجی محمد الیاس اور شیخ خاور رفیق نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔