جہلم: ایس ایچ او تھانہ صدر کی اہم کاروائی،2 شراب سپلائرز ملزمان گرفتار،شراب برآمد

جہلم (چوہدری سالک پسوال) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصیر کیخلاف کاروائیاں جاری، ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کاروائی،02 شراب سپلائرز ملزمان گرفتار،شراب برآمد تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عدنان اور شہباز کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے 10/10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں الگ الگ مقدمات درج،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم زین کو گرفتار کر لیا،ملزم سے ناجائز اسلحہ پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،ملزم کے خلاف تھانہ چوٹالہ میں مقدمہ درج،ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version