ڈینگی خطرناک مرض ، اس کے خلاف جہاد کرنا پوری قوم کا فرض ہے؛ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر محمد الیاس گوندل

لاہور (بیورو رپورٹ) ڈینگی ایک خطرناک موذی مرض ہے اور اس کے خلاف جہاد کرنا پوری قوم کا فرض ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے گزشتہ روز سینئر جرنلسٹ،گولڈ میڈلسٹ حکومت پاکستان،بانی مرکزی صدر پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس (رجسٹرڈ) سید حفیظ سبزواری سے اپنے دفتر میں خصوصی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کا فوکس اس وقت ڈینگی پر مرکوز ہے اور اس سلسلہ میں فوری اور اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں عوام کو بھی چاہیے کہ وہ محکمہ صحت پنجاب کے نمائندوں سے بھرپور تعاون کریں اور ڈینگی کے خاتمہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں حفاظتی تدابیر انتہائی ضروری ہیں تاکہ پنجاب میں اس موذی مرض پر مکمل طور پر قابو پایا جا سکے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ تن کوشاں ہیں اور ان کی بھرپور کوشش ہے کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں صوبہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات وافر مقدار میں فراہم کی جا رہی ہیں ہسپتالوں میں صفائی کا نظام بہتر سے بہترین کر دیا گیا ہے جبکہ ایمرجنسی کے شعبہ کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے انہوں نے تمام ڈاکٹرز اور ملازمین کے نام ایک پیغام میں کہا کہ وہ اپنے آپ کو انسانیت کی بے لوث خدمت کے لیے وقف کر دیں اور مریضوں کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آئیں کسی بھی ڈاکٹر یا ملازم کی غیرحاضری یا ڈیوٹی پر بروقت نہ آنا کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں جہاں سے بھی اس قسم کی شکایت ملے گی فوری کارروائی ہوگی

Exit mobile version