الریاض(ادریس احمد گنجہ سے)سعودی عرب کے یوم الوطنی کی مناسبت سے پاکستان انٹرنیشنل سکول ریاض کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق تھے اس موقع پر لنک آفیسر رانا معصوم گروپ کیپٹن راحیل، نادر عالم،سعودی وزارت تعلیم کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور طلبہ وطلبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں بچوں اور بچیوں نے سعودی ملبوسات میں مزئین ہوکر سعودی عرب سے اپنی محبت کا اظہارکیا

اس موقع پر سفیر پاکستان احمد فاروق نےاپنے خطاب میں سعودی عوام کو یوم الوطنی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی لازوال دوستی اور سعودی عرب سے کبھی نہ ٹوٹنے والا تعلق ہے ہماری تمام ترنیک خوائشات اور دلی دعائیں سعودی عوام اور سعودی عرب کے ساتھ ہیں ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل راجہ محمد عرفان کا کہناتھا کہ اسلامی ورثہ کی مثال مملکت سعودی عرب کاقومی دن پوری امت مسلمہ کے لیے تاریخی دن ہے جسے سنہری حروف سے لکھاجاتا ہے تقریب سے اظہر سرفراز، انوارالحق، محمد جاوید ودیگر نے بھی خطاب کیا