کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے) کھاریاں شہر میں بارہ ربیعُ الاوّل کا مرکزی جلُوس عِیدگاہ جی ٹی روڈ کھاریاں سے شرُوع ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے گُزرتا ہُوا شہر کا چکر لگا کر واپس عِیدگاہ میں اِختتام پذیر ہوا۔ شہر بھر میں عوام نے جلُوس کا جگہ جگہ شاندار اِستقبال کِیا اور گُل پاشی کی ۔

اہتمام حسب روایت مرکزی میلاد کمیٹی کھاریاں اور سُنی عُلماء کونسل کھاریاں نے کِیا تھا۔ بعد ازاں تقرِیب تقسِیم انعامات ہُوئی، جہاں پر مُختلف مذہبی سماجی تنظیموں اور سرکاری و نِیم سرکاری محکموں کے نمائندوں کو بہترین تعاون پر ایوارڈز دیئے گئے۔ جلُوس کی قیادت صدر مرکزی میلاد کمیٹی کھاریاں بشارت احمد چوہدری ایڈووکیٹ، صدر سُنی عُلماء کونسل کھاریاں قاری اختر علی جلالی ودِیگر عُلمائے کرام نے کی ۔