جہلم؛ ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن کی زیرنگرانی پرانے قبرستان کی مکمل صفائی کر دی گئی


جہلم(ڈاکٹر تصور حسین مرزا )تفصیلات کے مطابق گزشتہ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کے احکامات کی روشنی میں مرکزی قبرستان جہلم میں 60 سے زیادہ مالی آئے۔جنہوں نے پرانے قبرستان کی مکمل صفائی کی۔۔ڈپٹی کمشنر جہلم کے احکامات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن حافظ زنیر یونس نے بھی قبرستان کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں صفائی کا کام مکمل کروایا۔اس موقع پر قبرستان کمیٹی کی طرف سے سب کو کھانے کے پیک اور جوسز دیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن نے لوگوں میں کھانا تقسیم کیا۔قبرستان کمیٹی کے ممبران ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیا اور عبدالغفور چوہان نے سارا دن ان کے ساتھ گزارہ۔اسسٹنٹ کمشنر نے نئے قبرستان میں پودا بھی لگایا اور شجرکاری مہم کی کامیابی کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی سلامتی کے لیے بھی دعا کی۔آخر میں انہوں نے قبرستان کمیٹی کے ممبران ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیا اور عبدالغفور چوہان کی بھرپور محنت پر ان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Exit mobile version