سعودی عرب ؛ کرکٹر جاوید میاں داد کی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستان قونصلیٹ جدہ آمد

سعودی عرب(ادریس احمد گنجہ) عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے نامورکرکٹ لیجنڈ جاوید میاں داد عمرہ اورمدینہ المنورہ میں مسجدِ نبوی الشریف ﷺ کی زیارت کے بعد جدہ میں پاکستان قونصلیٹ جنرل میں قونصل جنرل خالد مجید سے ملاقات کے لئے قونصلیٹ تشریف لائے۔ اس موقع پر ڈپٹی قونصل جنرل جاوید عدنان اور پریس قونصلر محمد عرفان بھی موجود تھے۔ جاوید میاںداد سینئر صحافی اور یونائٹیڈ میڈیا فورم کے چیئرمین جہانگیرخان، اورجدہ میں پاکستان کے نامورڈائوراورریڈ سی سمندرکی تہہ میں یوم پاکستان پرجھنڈا لہرانے اور کیک کاٹنے کا ریکارڈ مظاہرہ کرنے والے ڈائور یحیٰ اشفاق کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران جاوید میاں داد نے کرکٹ بیٹ پر آٹوگراف دیکر قونصل جنرل خالد مجید کو پیش کیا۔ قونصل جنرل نے جاوید میاں داد کا شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت وعافیت کے لئے دعا کی۔

Exit mobile version