کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار سے ) ہیڈ کنسٹیبل پرویز علی شہید اور کنسٹیبل ذیشان علی شہید کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائنز گجرات میں ادا کردی گئی۔جس میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر آر پی او گوجرنوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ اور ڈی سی گجرات صفدر حسین ورک نے شہید پولیس افسران کی نماز جنازہ میں شرکت کی.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ رحمانیہ کے علاقہ میں ہیڈ کنسٹیبل پرویز علی شہید اور کنسٹیبل ذیشان علی شہیددوران گشت ڈیوٹی فرض کی راہ میں شہید ہو گئے تھے۔ جن کی نماز جنازہ پولیس لائنز گجرات میں ادا کردی گئی۔ جس میں وزیراوعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر آر پی او گوجرنوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ اور ڈی سی گجرات صفدر حسین ورک،ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض، ڈیس ایس پیز، ایس ایچ اوز، دیگر پولیس افسران اورسیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اس موقع پر آر پی او گوجرنوالہ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر سپوت ہیڈ کنسٹیبل پرویز علی شیہد اور کنسٹیبل ذیشان شہید کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔ شہداء کی فیملی کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔