گجرات: تھانہ بی ڈویژن پولیس نے دو رکنی ”آلو گینگ“ گرفتار کرلیا ، 13 لاکھ روپے مالیتی سونا، موبائل فون مالیتی 80 ہزار روپے اور نقدی 3 لاکھ 8 ہزار 50 روپے برآمد

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار سے ) گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری،تھانہ بی ڈویژن پولیس نے دو رکنی ”آلو گینگ“گرفتار کرلیا گیا۔13لاکھ روپے مالیتی سونا، موبائل فون مالیتی 80 ہزار روپے اور نقدی 3لاکھ 8 ہزار 50 روپے برآمد،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء باجوہ کی زیر قیادت ڈی ایس پی سٹی سرکل عامر عباس شیرازی کی زیرقیادت ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن یاسیر احمد SIنے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دو رکنی چور ی کی وارداتوں میں ملوث ”آلو گینگ“ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ زبیر احمد عرف آلو ولد محمد انور سکنہ قابلی گیٹ محلہ شمالی۔2۔ محمد عمران ولد محمد عباس سکنہ قلعہ شمالی ڈھکی گجرات شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے13لاکھ مالیتی سونا، موبائل فون مالیتی 80 ہزار روپے اور نقدی 3لاکھ 8 ہزار 50 روپے برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان چوری کے 6مقدما ت میں مطلوب تھے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Exit mobile version