جہلم: جی ٹی روڈ پر ون ویلنگ کا رحجان تیزی سے بڑھنے لگا،پولیس کارروائی اور جرمانہ کرنے سے گریزاں

جہلم(تحصیل رپورٹر) جی ٹی روڈ پر ون ویلنگ کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے،ویلر موٹر وے پولیس کی موجودگی میں ون ویلنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن ویلر بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس انکے خلا ف کارروائی اور جرمانہ کرنے سے گریزاں ہے۔جی ٹی روڈ پر تیز رفتار گاڑیوں کا سلسلہ دن رات جاری رہتاہے ایسے میں سرشام ہی ویلر موٹر سائیکل لے کر جی،ٹی،روڈپر آجاتے ہیں جبکہ جمعہ اور اتوار کادن ون ویلنگ کرنیوالوں نے مخصوص کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے سڑک عبور کرنے والوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کیلئے بھی مشکلات پیدا ہوتی ہیں لیکن موٹر وے پولیس اور پٹرولنگ پولیس نہ تو انکے خلاف کوئی کارروائی کرتی ہے اور نہ ہی ان کو کوئی جرمانہ کیا جاتاہے،اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑے گھروں کے بگڑے رئیس زادوں نے ون ویلنگ کو مشغلہ بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے بے شمار معصوم شہری ویلروں کی زد میں آکر جان کی بازی ہار چکے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

Exit mobile version