جہلم(مرزا قدیر بیگ) جہلم شہر سمیت ضلع بھر میںa یوٹیلیٹی اسٹورز نے دوبارہ کام شروع کر دیا اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام آپریشنز بحال ہو گئے۔ ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا پوریشن کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز کھل چکے ہیں، عوام کو معیاری اشیائے خورونوش رعایتی نرخوں پر فراہم کر رہے ہیں، انتظامیہ اور کارکن نئے جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ عوام کی سہولت میں اضافے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اپنے صارفین کو سینکڑوں اشیاء پر خصوصی رعایت بھی فراہم کرنی شروع کر رکھی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اپنے تمام معزز وینڈرز، سپلائرز، مینو فیکچررز اور دیگر روزمرہ، استعمال کی اشیاء سپلائی کرنے والی کمپنیوں کی شکر گزار ہے جنہوں نے یوٹیلیٹی ا سٹورز کارپوریشن کو عزت بخشی اور مشکل وقت میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ان تمام سٹیک ہولڈرز، وینڈرز اور سپلائرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہے اور یو ایس سی کے جاری رہنے کے بارے میں حکومت کی طرف سے حالیہ یقین دہانی کے بعد یقین دلانا چاہتی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اب مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے اور تمام آپریشنز بحال ہو گئے ہیں۔
جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے دوبارہ کام شروع کر دیا، تمام آپریشنز بحال
