سعودی عرب: داؤد خیل قومی اتحاد کا ماہانہ اجلاس ریاض میں انعقاد پزیر ہوا

الریاض (ادریس احمد گنجہ سے )داؤد خیل قومی اتحاد سعودی عرب کاماہانہ اجلاس سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد کیاگیا اجلاس کی صدارت نائب صدر خیر محمد نے کی جبکہ اجلاس میں اتحاد کے عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی،اجلاس میں تنظیمی معاملات، مجلس شوری کا انعقاد سمیت پاکستان میں پاورشو کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیااجلاس کے موقع پر تحریک کے بانی حاجی اکبر جان کی قوم کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا اجلاس کے نمایاں شرکاء میں چیئرمین زریں تاج ، جنرل سیکرٹری لالہ محمد ، فنانس سیکرٹری بشیر احمد ، سیکرٹری انفارمیشن معین علی چیئرمین شوری کمیٹی نصیب زادہ ، نائب صدر شوریٰ عنائت الرحمان، گل رحیم ،عطاالرحمن، خالی روخان، قاری تاج الرحمان، خان محمد، اسرار، عدنان، شمس الوھاب، سیراج، بہار گل، علی رحمان، علی معاویہ، حیات خان سوات،عابد الرحمان سینئر نائب چیئرمین شوری، عمر رحمان دیگرشامل تھے ،اجلاس کے اختتام پر خصوصی دعااور ممتاز کان ،وکیل جانان کا دلی شکریہ ادا کیاگیا۔

Exit mobile version