گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے زیر تعمیر روڈ دلاور پور تا روپڑی اور بنیاں تا ڈویاں لنک روڈ کا دورہ کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے منصوبے پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ دلاور پور تا روپڑی روڈ کی تکمیل پر 78 ملین روپے لاگت آئے گی، جبکہ بنیاں تا ڈویاں لنک روڈ کی تعمیر پر 199 ملین روپے لاگت آئے گی،سٹرک کی لمبائی 5.5 کلومیٹر ہے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں بلاجواز تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، فنڈز کی کمی کو منصوبوں کی تکمیل میں روکاوٹ نہ آنے دی جائے۔ جہاں مزید فنڈز درکار ہیں فوری طور پر متعلقہ محکموں سے فنڈز کے حصول کی درخواست کیاجائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، تمام تعمیراتی میٹریل کی ٹیسٹنگ کروائی جائے، ناقص میٹریل کے استعمال پر ٹھیکدران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ڈپٹی کمشنر کا زیر تعمیر روڈز کا دورہ‘ معیار اور رفتارکا جائزہ لیا
