گجرات(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ عطائیوں، جعلی اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنیوالے افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے، ڈیوٹی میں غفلت برتے والے ڈرگ انسپکٹرز و عملہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی،شہریوں کی صحت سے کسی فرد کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ مہوش ابرار، ڈاکٹر افضل چوہدری، ڈرگ انسپکٹر شاہد الحسن اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں مجموعی طور پر11 کیسز سماعت کیلئے پیش کیا گیا،سنگین نوعیت کے 4کیسز کو ڈرگ کورٹ ریفر کردیا گیا جبکہ معمولی نوعیت کی خلاف ورزیاں کرنے والے میڈیکل اسٹور مالکان کو وارننگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ جعلی ادویات کا کاروبار کرنیوالوں اور عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید موثر بنایا جائے، بغیر کوالیفائیڈ پرسن کے کسی میڈیکل اسٹورز کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس
