سعودی عرب (ادریس احمد گنجہ سے )یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے اوورسیز میڈیا فورم کے پلیٹ فارم سے پُروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں پاکستان جرنلسٹ فورم ،پاک اوورسیز میڈیا فورم اور یونائیٹڈ جرنلسٹ فورم کے زمہ داران نے شرکت کی،تقریب کی میزبانی چیئرمین پاک اوورسیز میڈیا فورم چوہدری ریاض گھمن نے کی جبکہ تقریب کے شرکاء کی جانب سے شہدائے وطن کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا جبکہ پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں کم وسائل کے باوجود پاک فوج نے بہادری کے بے مثال جوہر دکھائے اور بھارتی عزائم خاک میں ملا دیئے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ بھارت کشمیر میں مظالم بند کرے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے۔ اقوام عالم بھی اپنا وعدہ پورا کرے اور کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادی دلائے،تقریب شرکاء میں امیر محمد خان ،سید مسرت خلیل،شعیب الطاف راجہ ، مرزا مدثر، احمد خان سواتی ، محمد عدیل ، محمد امانت، کاشف حسین ، عدیل ریاض کھوکھر ودیگر شامل تھے۔





