چیپئنز ون ڈے کپ کے کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ کی 5 ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ساتھ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے عارضی اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔واضح رہے کہ کپتانوں کا تقرر 5 ٹیموں کے مینٹورز نے کیا ہے جن میں مصباح الحق (وولوز)، ثقلین مشتاق (پینتھرز)، سرفراز احمد (ڈولفنز)، شعیب ملک (اسٹالینز) اور وقار یونس (لائنز) کے مینٹور ہیں۔پاکستان کے ٹیسٹ نائب کپتان سعود شکیل کو ڈولفنز کا کپتان مقررکیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی لائنز کی قیادت کریں گے اور پینتھرز کی قیادت شاداب خان کے سپرد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث اسٹالینز کی قیادت کریں گے اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو وولوز کی قیادت سونپی گئی ہے۔چیمپئنز ون ڈے کپ میں ملک کے بہترین کرکٹرز شرکت کریں گے اور 50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے تمام میچز دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے، سوائے 16 ستمبر کو لائنز بمقابلہ پینتھرز کے میچ کے، جو صبح 9:30 بجے شروع ہو گا کیونکہ اس دن ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز اور جنوبی افریقہ ویمنز کے میچ کو براہِ راست نشر کرنے کا موقع مل سکے گا۔ٹورنامنٹ کا اختتام 4 دنوں میں 3 پلے آف میچوں کے ساتھ ہو گا جس کا اختتام اتوار 29 ستمبر کو فائنل میں ہو گا۔

Exit mobile version