دینہ؛ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوان اور خاتون نومولود بچی پھینک کر فرار

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوا ر نوجوان اور خاتو ن نومولود بچی پھینک کر فرار ہو گئے، بچی کو مقامی شخص نے اپنے گھر میں رکھ لیا پولیس تھانہ منگلا کینٹ کو اطلاع دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ بروالی میں ایک واقع پیش آیا موٹرسائیکل سوار نوجوان اور خاتون نے نومولود بچی کو پھینک کر فرار ہو گئے جس کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرہ سے دیکھی جا سکتی ہے چھوٹی بچی کو مقامی شخص گلاب خان نے اپنے گھر میں رکھ لیا واقع کی اطلاع پولیس تھانہ منگلا کینٹ کو دے دی گئی۔

Exit mobile version