گجرات(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازصاحبہ کی ہدایت پر ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے علاقہ تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز II کے علاقہ میں 3مختلف مقامات پر کھلی کچہری کا انعقاد۔ شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور ان کی شکایات سننے کیلئے تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز IIکے علاقے میں 3مختلف مقامات 1۔ رسول مارکی 2۔ تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز II 3۔ مراڑیاں گاؤں کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او گجرات نے شہریوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کوموقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ڈی پی او گجرات نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام سے براہ راست رابطہ ہے۔شہری اپنے مسائل اور شکایات بلا جھجک مجھے بتا سکتے ہیں۔کھلی کچہری کے دوران جاری کئے گئے احکامات کا فیڈ بیک شکایات کے ازالہ تک میں متعلقہ پولیس افسران سے بذات خود لیتا رہوں گا۔اس کے علاوہ بھی میرے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔
ڈی پی او گجرات کی 3مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد
