جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک جہلم نے دینہ اور نکودر چوک بائی پاس پہ چیکنگ کی اپنی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف نکودر چوک سے تجاوزات اٹھواۓ اور کے اطراف کاروائی کر کے وارننگ جاری کی تمام تاجر حضرات اور ریڑھی بانوں کو ہدایت کی آئندہ آپکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم نے بتایا کہ شہریوں کو موٹر سائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے اب 42 دن کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا شہری اس سہولت سے فوری فائدہ اٹھائیں اور اپنے موٹرسائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنا قانون جرم ہے ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب معاشرے کی تشکیل میں لازم و ملزوم امر ہے
