جہلم(چوہدری مہربان حسین)جہلم پریس کلب کے چیئر مین معروف سینئر صحافی طارق مجید کھوکھر کی دعائیہ تقریب رسم قل ان کی رہائش گاہ مشین محلہ میں ادا کر دی گئی،دعائیہ تقریب میں شہر کی سماجی،رفاعی،فلاحی،کاروباری،مذہبی،صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے چیئر مین معروف سینئر صحافی طارق مجید کھوکھر کی دعائیہ تقریب رسم قل ان کی آبائی رہائش گاہ مشین محلہ میں ادا کی گئی،رسم قل کی دعائیہ تقریب میں شہر کی سماجی، رفاعی،فلاحی،کاروباری،صحافتی،تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ جہلم پریس کلب کے صدر مہر محمد الیاس،جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو،سابق صدر محمد امجد بٹ،مرزا قدیر بیگ،صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود،عامر کیانی،چوہدری مہربان حسین،سید مظہر عباس،چوہدری تصور حسین،سید ناصر محمود،سید مستفیض اقبال بخاری،چوھدری دانیال عابد،راجہ شہریار علی،عبدالغفارسمیت دیگر بھی موجود تھے۔
چیئرمین جہلم پریس کلب طارق مجید کھوکھر کی رسم قل ادا، شہربھر سے نمایاں شخصیات شریک
