ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا جناح چوک کا دورہ

گجرات(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جناح چوک کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں موجود پانی کی نکاسی کے لیے کام جاری ہے۔ ہیوی مشینری اور انسانی وسائل کی مدد سے پانی کے نکاس کا عمل تیزی سے جاری ہے اور تمام معاملات کی نگرانی کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے نکاسی آب کی لائنوں کا بھی معائنہ کیا اور میونسپل کمیٹی کے عملے کو ہدایت کی کہ پانی کے بہاؤ کو یقینی بنائیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج لائنوں اور نالوں کی ڈی سلٹنگ کی جارہی ہے اور تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پوری استعداد کے ساتھ فنکشنل ہیں۔ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے۔ شکایات کے لیے شہری متعلقہ میونسپل کمیٹی یا میونسپل کارپوریشن کے شکایات سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور تمام معاملات کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

Exit mobile version