منڈی بہاؤالدین میں شناختی کارڈ کا حصول مشکل ترین ہوگیا ، اہلکار روپے بٹورنے میں مصروف ، عوام سراپا احتجاج انجمن اتحاد شہریاں کا محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منڈی بہاﺅالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور سے)شناختی کارڈ کا حصول مشکل ترین ہو گیا نادرا آفس بلدیہ کے اہلکار عوام کو بلیک میل کرکے ہزاروں روپے بٹورنے میں مصروف نادرآفس بلدیہ منڈی بہاﺅالدین کا بداخلاق عملہ کی بداخلاقی کے باعث عوام سراپا احتجاج انجمن اتحاد شہریاں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا بلدیہ آفس منڈی بہاﺅالدین کے نارواسلوک بداخلاقی اور رشوت ستانی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین نادرا سے فوری طور پر معطل کر کے فوری طورپر اعلیٰ سطح کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق منڈی بہاﺅالدین اور گردونواح کے لاکھوں افراد نادرآفس بلدیہ کے نارواسلوک بداخلاقی اور رشوت ستانی کے حربوں سے انتہائی پریشان ہیں نادراآفس کا عملہ شناختی کارڈ کے حصول کےلئے آنے والے سائلین کو مختلف اعتراضات لگا کر ہراساں و پریشان کرکے رشوت ستانی پر زور دیتے ہیں اسی طرح فارم ب اور FRC کا حصول بھی عوام کےلئے مشکل ترین مرحلہ بن چکا ہے بلاجواز اعتراضات جو لگائے جاتے ہیں جبکہ من پسند پیسے دےکر انہیں فوری دور کر دیا جاتا ہے جو سائل عملہ کی ڈیمانڈ کے مطابق انہیں رشوت نہیں دیتا اسے تذلیل کرکے دفتر سے نکال دیا جاتا ہے جس پر عوام سراپا احتجاج بن چکی ہے انجمن اتحاد شہریاں نے چیئرمین نادرا اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نادرآفس بلدیہ کا عملہ فوری طور پر معطل کیا جائے اور ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے۔

Exit mobile version