منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 4 ماہ کی دلہن جاں بحق ، پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کی 19سال مناہل کی شادی 4ماہ قبل کٹھیالہ شیخاں میں ہوٸی تھی۔ ناچاقی کی وجہ سے گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔اور تشدد کرتے تھے۔مقتولہ کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلخ کلامی کے بعد خاوند نے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کردیا۔میری بیٹی کو ساس ،نند ویگر اہل خانہ نے مل کر قتل کیا ہے۔پولیس مقدمہ درج کرنے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی۔ایک ہفتہ سے گوجرانوالہ سے بار بار چکر لگا رہے ہیں۔شنواٸی نہیں ہورہی۔جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم گرفتار ہے،باقی ملزمان ضمانت پر ہیں،منسوخ ہونے پرگرفتارکرلیں گے۔
منڈی بہاؤالدین؛ کٹھیالہ شیخاں میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 4 ماہ کی دلہن قتل
