جولائی 31, 2026

جہلم؛ DSP ٹریفک رضا حسنین اعوان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس خراب موسم میں ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں

جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا )ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس بارش کے دوران شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے،شہری بارش کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ڈرائیونگ کریں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم کی قیادت میں ٹریفک پولیس خراب موسم میں ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے ٹریفک پولیس کا ضلعی انتظامی امور میں کردار اپنا اعلٰی منفرد مقام رکھتا ہے ۔ ذراٸع آمدو رفت کو کنٹرول کر کے ہمارے سفر کو باحفاظت اور آسان بنانے میں بھی ٹریفک پولیس کو مرکزی مقام حاصل ہے ۔ ملک بھر میں جہاں پولیس اپنی پیشہ وارانہ خدمات کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوٸے ہیں وہاں ٹریفک پولیس جہلم کا تذکرہ نہ کیا جاٸے تو یہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہو گا