گجرات (مرزا عامربیگ سے)متروکہ وقف املاک گجرات اور ایف آئی اے سرکل گجرات کی بڑی کارروائی پانچ دوکانات کو سیل کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک گجرات محمد اسحاق اور عملہ فیلڈ افتخار احمد جٹ انسپکٹر، رانا احسان اللہ رینٹ کلکٹر، ملک ندیم رینٹ کلکٹر، غلام قنبر شاہ رینٹ کلکٹر نے عبد الماجد انسپکٹر کی سربراہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی اور One Man Commission کے سربراہ شعیب سڈل کی ہدایات پر ہمراہ ارتضیٰ انصر (سب انسپکٹر)اور زاہد محمود (ASi)،FiA گجرات سرکل پولیس تھانہ سٹی ہمراہ SHO جناب اخترگجر سرائے عالمگیر بڑی کارروائی کرتے ہوئے السراج جیولرز سمیت 5 عدد دوکانات واقع مین بازار سرائے عالمگیر ملکیتی متروکہ وقف املاک کو سیل بمہر کر دیاگیا۔
گجرات؛ متروکہ وقف املاک اور ایف آئی اے کی بڑی کارروائی 5 دوکانات کو سیل کر دیا گیا
