ڈنگہ کا قدیمی "کشمیریاں والا قبرستان” تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ، قبرستان انتظامیہ خاموش تماشائی ، شہری پریشان

ڈنگہ (سلطان امین زاہد ) ڈنگہ کے قدیمی قبرستان کشمیریاں والے قبرستان میں حالیہ بارشوں کا گندہ پانی داخل ہو گیا سینکڑوں قبریں مسمار اور زیر آب آ گئی ہیں تقریباً قبرستان مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکا ہے قبرستان میں پانی کھڑا ہونے سے کسی بھی جنازہ کو دفنانے اور داخل ہونے کی جگہ میسر نہیں قبرستان انتظامیہ جو کہ ہر تدفین پر ہزاروں فنڈ لیتی ہے لیکن انکی جانب سے نا کبھی قبرستان کی صفائی کا خاطر خواہ انتظام کیا گیا اور اب اس سانحہ پر بھی کمیٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس پر اہلیان علاقہ میں شدید تشویش پائی جارہی ہے شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوہیب ممتاز اور ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک سے مطالبہ ہے کہ قبرستان کمیٹی سے سالانہ آڈٹ رپورٹ مانگی جائے اور اس غفلت پر زمہ داران کی سرزنش کی جائے قبرستان کشمیریاں والا کی نکاسی آب کا ہنگامی بنیادوں پر انتظام کیا جائے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم ڈپٹی کمشنر گجرات سمیت احکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر قبرستان سے گندے پانی کی نکاسی کیلئے قدامات کے ساتھ ساتھ مقامی قبرستان انتظامیہ کو تبدیل کیا جائے اور ڈی سی گجرات اپنی نگرانی میں ایکٹیو کمیٹی تشکیل دیں تاکہ اہلیانِ علاقہ کی پریشانی اور بیچینی کو دور کی جائے

Exit mobile version