منڈی بہاؤالدین؛ کیمسٹ اینڈ ڈدگسٹ ایسوسی ایشن نے بھی آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا

منڈی بہاوالدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور) کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ منڈی بہاوالدین ایگزیکٹو میٹنگ میں تمام ممبران کی متفقہ رائے سے فیصلہ کیا گیا آل پاکستان انجمن تاجران کی ہڑتال کا ایجنڈا جس میں ظالمانہ ٹیکسوں بجلی کے بلوں مسائل میں گھری تباہی کی طرف جاتی تاجر برادری اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے بے بس عوام الناس کی آوز ہے اور ہڑتال کے زریعے اپنی مطالبات کو موجودہ گورنمنٹ اور ایوا نوں تک پہنچانا ہے ہم سب کی زمہ داری بنتی ہے ہم اس کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور 28 تاریخ کل بروزبدھ سٹی منڈی بہاوالدین کے تمام کیمسٹ فارمیسز میڈیکل سٹور شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے ہڑتال صرف سٹی ایریا جس میں پھالیہ روڈ کنگ روڈ چوک تک رسول روڈپرانی پنڈی تک اور شفقت آباد پھاٹک تک شہر کے تمام کیمسٹ شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے
اور منڈی کے تمام تاجر برادری ، جماعت اسلامی ، وکلاء برادری ، صحافی تنظیموں ودیگر تنظیموں کے ساتھ اظہار یک جہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکر شٹر ڈاؤن ہڑتال میں شامل ہوں گے احتجاجی کیمپ میں بھی شامل ہوں گے
آپ کو ہدایت کی جاتی ہے تمام کیمسٹ اس وقت تک ہڑتال ختم نہیں کریں گے جب تک ایسوسی ایشن کی جانب سے کوئی اعلان نہ کیا جائے یا آپ کو باضابطہ اطلاع نہ کی جائے ۔
کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ منڈی بہاوالدین

Exit mobile version