لالہ موسیٰ پولیس کامنشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف گھیرا تنگ، ہیروئن1060گرام،شراب5 لیٹر جدیداسلحہ کلاشنکوف برآمد،3 ملزمان گرفتار

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) گجرات پولیس تھانہ صدر لالہ موسی کامنشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف گھیرا تنگ، ہیروئن1060گرام،شراب05لیٹر جدیداسلحہ کلاشنکوف برآمد،3ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطا باجوہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرنگرانی سرکل لالہ موسی پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی انسپکٹر مجاہد فاروق نے صہیب Siاور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محسن ولد محمد لطیف ساکن محلہ اعظم نگرکو گرفتارکرکے ہیروئن1060گرام برآمدکرلی جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم علی رضاولد نذیر ساکن اعظم نگر کو گرفتار کرکے شراب05لیٹر برآمدکرلی۔جبکہ اقدام قتل اور مجرمان اشتہاریوں کو پناہ دینے کے جرم میں ملوث ملزم جنید ولد صفدر ساکن گجو کو گرفتار کرکے جدید اسلحہ کلاشنکوف معہ گولیاں برآمد کرلیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

Exit mobile version