دینہ (رضوان سیٹھی سے) دوسرا آل پاکستان حاجی ملک سخی محمد مرحوم میموریل والی بال ٹورنامنٹ کی تیاریاں عروج پر، ٹورنامنٹ کے حوالے سے پیر سید مرتضی حسین شاہ بخاری دربارہ عالیہ بھرٹہ شریف سے خصوصی ملاقات اور اہم مشاورت ہوئی،اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نامی گرامی پلیئر شرکت کریں گے،ٹورنامنٹ زیر سرپرستی انسپکٹر اسلام آباد پولیس ملک اعجاز اختر اور خصوصی آمد پیر سید مرتضی حسین شاہ بخاری اور سیدامیراحمدشاہ سماء نیوز ہوں گے اس کے علاوہ علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گے،پیر صاحب سے ڈھوک اعوان کے ملک بلال، ملک عدنان، سرمد گجر اور سیدامیراحمدشاہ سماء نیوز کی ملاقات ہوئی اور اہم مشاورت کی گئی۔
دوسرا آل پاکستان حاجی ملک سخی محمد مرحوم میموریل والی بال ٹورنامنٹ کی تیاریاں عروج پر
